- Get link
- X
- Other Apps
روہڑی اسٹیشن اسٹالوں کی جمع کرائی گئی رقم میں ہیری پھیری کرنے والے جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج پولیس کے چھاپےجاری
- Get link
- X
- Other Apps
ریلوے اسٹیشن روھڑی۔پر کھانے پینے کے اسٹالوں کی نیلامی کی ون تھرڈ 1/3۔رقم جمع کرانے میں جعلسازی کمرشل برانچ کے کلرکوں اور وینڈنگ کانٹریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے کاغذی کاروائی میں ھیرا پھیری ثابت ہوگئی .
نیلامی کی رقم ون تھرڈ۔24لاکھ21ہزار 9سوجمع کرانا تھا ایم آر کاپی میں 2مٹادیا گیا باقی4۔لاکھ21ہزار9سو روپے جمع کرائے گئے محکمے کو۔20۔لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ ہیڈ کلرک کمرشل برانچ ۔ کلرک اور وینڈنگ کانٹریکٹر کے خلاف ریلوے ملازم غلام قادر بھیو کی مدعیت میں مقدمہ درج نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریلوے پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری جعلسازی کے حوالے سے انتخاب میں خبر شائع کی گئی تھی جسکے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھی کے روہڑی کے پلیٹ فارم پر موجود کھانے پینے کے اسٹالوں کی نیلامی کی رقم کی ادائیگی میں لاکھوں روپے کی جعلسازی سامنے آئی ہے ریلوے کالونی سکھر کے رہائشی ریلوے ملازم غلام قادر ولد غلام حسین بھیو نے ریلوے تھانہ سکھر میں ریلوے کمرشل برانچ سکھر کے ہیڈ کلرک واحدبخش بھٹی اور کلرک عنایت اللہ چانگ اور روہڑی اسٹیشن پر سپر ماڈل اسٹال کے وینڈنگ کانٹریکڑ محمدعارف کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا ہے غلام قادر بھیو نے درج کردہ ایف آئی آر میں اپنا واضح کیا ہے کہ روہڑی اسٹیشن پر کھانے پینے کے اسٹالوں کی نیلامی کی جمع کردہ رقم میں کی گئی ہیراپھیری کے حوالے سے لاہور ہیڈ کوارٹر کے افسران کے حکم پر تمام اسٹالوں کے بقایاجات کئے گئے اور جب سپرماڈل اسٹال کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو ریکارڈ میں ایم آرمیں کاغذی ہیرا پھیری سامنے آئی اور یہ واضح ہوا کہ وینڈنگ کانٹریکٹر محمدعارف نے نیلامی کے تحت حاصل کردہ سپر ماڈل اسٹال کے ون تھرڈ کی رقم 24لاکھ 21ہزار 9روپے کے بجائے کاغذی کاروائی میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں 4لاکھ21ہزار 9سو روپے جمع کراکرمحکمہ ریل کو 20لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا اس جعلسازی میں ملوث وینڈنگ کنٹریکٹر محمدعارف کمرشل برانچ آفس سکھر کے ہیڈکلرک واحدبخش بھٹی اور کلرک عنایت اللہ چانگ کے خلاف جعلسازی محکمہ کو نقصان پہنچانے کا ریلوے تھانہ سکھر میں مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمے کے اندراج کی اطلاع ملتے ہی نامزد ملزمان نامعلوم مقام پر فرار ہوگئے تھے جبکہ ریلوے پولیس سکھر اور روہڑی کی جانب سے انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے تھے دوسری جانب ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس جعلسازی میں سکھر ڈیثرن کے مبینہ بیشتر افسران بھی ملوث ہیں اور انکے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ روہڑی اسٹیشن پر کھانے پینے کے اسٹالوں کے کرایوں اسٹالوں کو منظور کردہ مقام سے من پسند جگہ منتقل کرنے اور مختلف اسٹالوں کا سائز 7 بائے 8 کے بجائے سائز بڑا کرکے 12 بائے 16کردینے سمیت روہڑی اسٹیشن پر چالیس سے پچاس غیر قانونی پھیری والے ہاکر کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء فروخت کررہے ہیں اور اسٹیشن پر تیز آواز میں اشیاء بیچنے پر پابندی کے باوجود پابندی پر عمل نہیں کیا جارہا ہے واضح رہے روہڑی اسٹیشن پر کھانے پینے کے اسٹالوں کی نیلامی کی ون تھرڈ رقم جمع کرانے اور اسٹالوں کے کرائے جمع کرانے میں ہیرا پھیری کے حوالے سے لاہور ہیڈ کوارٹر کے ریلوے افسران کی ہدایت پر تحقیقات شروع کی گئی تھی
- Get link
- X
- Other Apps